وزیراعظم شہبازشریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات۔

Spread the love

کسی دھونس اور دھمکی میں نہیں آئیں گے، اتحادی رہنماؤں کا اتفاق۔

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزيراعظم شہباز شريف سے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ہے۔وزیراعظم شہبازشریف سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی،اس موقع پر وفافی وزير مواصلات مولانا اسعد محمود بھی موجود تھے۔ملاقات میں ملک کی مجموعی اور بالخصوص پنجاب کی سياسی صورتحال پر تبادلہ خيال اور وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ عدالت جانے کے بعد کی صورتحال پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔رہنماؤں نے اتفاق رائے سے آئین اور قانون کے راستہ پر گامزن رہنے کے عزم کا اظہار کیا، اور اتفاق کیا گیا کہ کسی دھونس اور دھمکی میں نہیں آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں