صوبائی اسمبلیاں توڑنا ہوتیں تو آغاز خیبرپختونخوا سے ہو سکتا تھا۔سعد رفیق

Spread the love

فارن فنڈنگ پکڑے جانے کے بعد عمرانی سیاست کے خرچے کہاں سے پورے ہونگے۔وفاقی وزیر برائے ریلوے و ہوابازی

اسلام آباد:(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی وزیر برائے ریلوے وہ ہوابازی خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلیاں توڑنا ہوتیں تو آغاز خیبرپختونخوا سے ہو سکتا تھا،اب بھی توڑ سکتے ہیں لیکن یہ ایک بلف کال تھی۔ان خیالات کاخواجہ سعد رفیق نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا کہ فارن فنڈنگ پکڑے جانے کے بعد پھر عمرانی سیاست کے خرچے کہاں سے پورے ہونگے ؟نیازی صاحب کِک کی مار سے پنجاب اسمبلی نہ توڑ سکے ،البتہ اسمبلی توڑنے کی عمرانی بڑھک ایک کِک کی مار ثابت ہوئی ،کِِک باکسنگ کی بجائے کام،لیول پلینگ فیلڈ کیساتھ مقابلہ انتخابات میں کرینگے ،فی الحال کام کام اور صرف کام۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ گورنرنے یاپنے آئینی اختیار کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب کواعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کی، اسمبلی نہ توڑنے کی گارنٹی لیکروزیراعلیٰ کی بحالی سمجھ آتی ہے مگر فیصلہ کے مطابق 18روز کی مہلت دیکربھی وزیر اعلیٰ کااعتماد کا ووٹ لینے پرخاموشی ناقابل فہم اورقانونی تقاضوں کے منافی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں