لاھور اور بر طانیہ کی کاروباری شخصیت رانا امتیاز احمد نے گریٹر مانچسٹر کی مشہور کاروباری اور مزہبی شخصیت میاں محمد اسحاق کی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر انکے اعزاز میں اولڈھم کے مقامی ریسٹورنٹ میں عیشائیہ دیا اور رانا امتیاز اور اعجاز جج کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا پی ٹی آئی بر طانیہ کے سینئر پولیٹیکل ایڈوائز ناصر میر کی خصوصی شرکت
لندن (عارف چودھری)
لاھور اور بر طانیہ کی کاروباری شخصیت رانا امتیاز احمد نے گریٹر مانچسٹر کی مشہور کاروباری اور مزہبی شخصیت میاں محمد اسحاق کی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر انکے اعزاز میں اولڈھم کے مقامی ریسٹورنٹ میں عیشائیہ دیا پی ٹی آئ بر طانیہ کے سینئر پولیٹیکل ایڈوائز ناصر میر پی ٹی آئ یارکشائر کے جنرل سیکرٹری محمد فیاض انجم -سینئر جنرل پریکٹیشنر ڈاکٹر ثاقب رفیق اور کاروباری شخصیت عبدالرحمان نے شرکت کی عیشائیہ میں پاکستان کی موجودہ سیاسی اور معاشی حالات پر بھی بات چیت کی گئ اس موقع پر میزبان رانا امتیاز احمد نے سب سے پہلے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر میاں محمد اسحاق کو مبارکباد دی اور مزید کہا کہ میں نے کافی عرصہ پہلے بر طانیہ سے لاھور پاکستان جاکر سرمایہ کاری کی جسکا مجھے بہت فائدہ ھوا میں اپنے اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کا مشورہ دونگا امید ھے جلد پاکستان کے موجودہ معاشی حالات ٹھیک ھو جائینگے پی ٹی آئ بر طانیہ کے سینئر پولیٹیکل ایڈوائزر ناصر میر نے رانا امتیاز کا دعوت پر بلانے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ رانا امتیاز جب بھی لاھور سے آتے ہیں سب دوستوں کو اکٹھا کر تے ہیں بر طانیہ کے سینئر جنرل پریکٹیشنر ڈاکٹر ثاقب رفیق کا کہنا تھا کہ آج تمام دوستوں کا اکٹھے کرنے کا کریڈٹ ھمیشہ کی طرع رانا امتیاز کو جاتا ھے وہ ھمیشہ پاکستان کا سوچتے ہیں اور تمام دوستوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے کہتے ہیں تاکہ پاکستان ترقی کرسکے گو کہ آجکل اوورسیز پاکستان کے موجودہ سیاسی اور معاشی حالات پر پریشان ہیں لیکن ھم سب کو مل کر انکو ٹھیک کرنا ھے اس موقع پر میاں محمد اسحاق نے انکے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کرنے پر رانا امتیاز کا شکریہ ادا کرنے کے بعد کہنا تھا کہ آج سب دوستوں کے اکٹھا ھونے پر پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اچھی گفتگو ھائ لوگ پاکستان میں مناسب حالات دیکھنے پر سرمایہ کاری کے لئے خواہش مند ہیں – کاروباری شخصیت اعجاز جج نے آج کی ملاقات کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے حوصلہ افزا قرار دیا – رانا امتیاز احمد اور اعجاز جج کی سالگرہ پر کیک بھی کا ٹا گیا اور تمام دوستوں نے دونوں کو مبارکباد دی
اگر حکومت پاکستان تارکین وطن کو سرمایہ کاری کے لئے مزید سہولتیں دے تو تارکین وطن پہلے سے بڑھ کر مادر وطن کی خدمت کے لئے پر عزم ہیں
