قائداعظم کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔محمد نادر خان

Spread the love

قائداعظم محمد علی جناح جیسے عظیم رہنما صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔سماجی ورکر

پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے اور آج انکا 146 واں یوم پیدائش ملی جوش و جذبے اور عقیدت سے منایا جا رہا ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر معروف سماجی ورکر محمد نادر خان نے اپنے اظہار خیال میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی شخصیت ہمارے لیے مشعل راہ ہے قائداعظم محمد علی جناح کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کیلئے دعا گوہ ہے اللہ تبارک و تعالی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی مغفرت نصیب فرمائے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں