ہم سب قائداعظم کے وژن کو حقیقت میں بدلنے کیلئے ایک قوم کی حیثیت سے کام کریں گے۔معروف سوشل ورکر
کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش اج ملک بھر میں منایا جاتا ہے قائداعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں معروف سوشل ورکر عائشہ اکبر نے کہا قائداعظم محمد علی جناح نے ایسی ریاست کا نظریہ پیش کیا تھا جہاں خوشحال معاشرے کی تشکیل کے ذریعے ریاست مدینہ کے اصولوں پر عمل کیا جاسکتا ہے، قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنے ملک کو فلاحی، ترقی پسند اور خوشحال ریاست بنانے کے لئے ان کے وژن اتحاد ، ایمان اور تنظیم کے رہنما اصولوں پر انفرادی اور اجتماعی طور پر عمل کریں ، ہمیں آج اس عزم کا اعادہ بھی کرنا ہوگا کہ ماضی کی غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے، ہم سب قائداعظم کے وژن کو حقیقت میں بدلنے کے لئے ایک قوم کی حیثیت سے کام کریں گے اور ملک کو دنیا میں اس کا حقیقی مقام دلائیں گے۔
