حکومت سے عوام مایوس مہنگائی کا جن بے قابو ہونے سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی

Spread the love

تاندلیانوالہ(نوراحمد کھوکھر) تفصیلات کے مطابق حکومت سے عوام مایوس مہنگائی کا جن بے قابو ہونے سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے کرائم کی شرح میں بھی دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے شہریوں کو سبزیاں اور پھل، دالیں، چینی، گھی اور آٹا روزمرہ کی اشیاء بھی سرکاری نرخ ٹھیلوں اور دکانوں سے غائب دکاندار دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنے میں مصروف شہریوں کے مطابق پی ڈی ایم گورنمنٹ نے بہت مایوس کیا ہے پرائس مانیٹرنگ ٹیمیں بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہیں روزمرہ کے استعمال کی اشیاء خودو نوش دال،سبزیاں ،پھل ، آٹا اور چینی کے منہ مانگے دام وصول کیے جارہے ہیں عوام دکانداروں کو منہ مانگے ریٹس دینے پر مجبور دکھائی دیتے ہیں دکانداروں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا عموماً دیکھنے میں آیا ہے کہ کسی بھی دکان پر سرکاری نرخ نامہ آویزاں نہیں کیا گیا سبزیاں، دالوں اور پھلوں کے علاوہ چینی، گھی،آئل کے ریٹس اپنی مرضی کے وصول کیے جارہے ہیں سبزیوں،دالوں اور گھی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کیا جاچکا ہے یوٹیلیٹی سٹور پر اور عام دکانوں کے ریٹس میں کچھ خاص فرق دکھائی نہیں دیتا قیمتوں میں انیس،بیس کا ہی فرق ہے اس مسئلے پر کو ئی بھی پرائس مانیٹر کرتی ٹیم دکھائی نہیں دے رہی شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں جو الیکشن سے پہلے سستی اشیاء عوام کو فراہم کرنے کے وعدے کیے گئے تھے ان میں سے کسی ایک بھی وعدے کی تکمیل نہیں کی گئی عوام حکومت سے مایوس دکھائی دے رہے ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کے کندھوں پر بوجھ بڑھنے لگا ہے اور اگر دالوں،سبزیوں اور پھلوں، آٹا، چینی کے ریٹس کنٹرول نہ کیے گئے تو لوگ خودکشیوں پر مجبور ہوجائیں گے اس لیے حکومت وقت کو چاہیے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو متحرک کیا جائے اور سرکاری نرخ نامے ہر شاپس پر آویزاں کروائے جائیں اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام روزمرہ کی اشیاء خوردونوش باآسانی خرید سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں