600 سے زائد فلموں میں اداکاری کرنے والے بھارتی اداکار انتقال کرگئے

Spread the love

آنجہانی اداکار کی آخری رسومات امریکا سے بیٹی کی واپسی پر بدھ کو ادا کی جائیں گے۔

ممبئی(انٹرنیشنل ڈیسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق بھارت کے معروف لیجنڈری اداکار چلاپتھی راؤ  78 سال کی عمر میں چل بسے۔رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد میں رہائش پذیر اداکار کو گھر میں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 78 سالہ اداکار طویل عرصے سے علیل بھی تھے۔رپورٹس کے مطابق چلاپتھی راؤ نے 600 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور کئی بڑے نامور اداکاروں کے ساتھ فلموں میں کام کیا.آنجہانی اداکار کی آخری رسومات امریکا سے بیٹی کی واپسی پر بدھ کو ادا کی جائیں گے جبکہ ان کے انتقال پر فلم نگری نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں