یو سی 96 کلیانوالہ کی باڈی کی تشکیل کے بعد نوٹیفکیشن جا کر دیے گئے
تاندلیانوالہ (نوراحمد کھوکھر) تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی انصاف یوتھ ونگ تاندلیانوالہ کیںطرف سے یو سی لیول پر باڈیز تشکیل دینے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ تاندلیانوالہ انصاف یوتھ ونگ کے صدر مہر انصر وصلی اور نائب صدر رانا نبیل سخی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھاتے ہی انصاف یوتھ ونگ کو یو سی لیول تک تشکیل دینے کا عمل تیزی سے جاری کر رکھا ہے اب تک تاندلیانوالہ کی 45 یونین کونسلوں کی باڈیز تشکیل دی جا چکی ہیں۔ گزشتہ روز یو سی 96 کلیانوالہ کی باڈی کی تشکیل کے بعد صدر مہر انصر وصلی اور نائب صدر رانا نبیل سخی نے باڈی کے عہدے دران میں نوٹیفکیشن تقسیم کئے اس موقع پر نوٹیفکیشن کی تقسیم کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔تقریب میں مہر انصر وصلی ، رانا نبیل سخی اور نمبردار مہر احمد یار پربانہ نے یوسی 96 کے منتخب صدر حاجی زبیر نصیر، سنئیر نائب صدر محمد شاہ بخاری، نائب صدر مہر اعجاز ترہانہ اور دیگر باڈی محمد الطاف حسین ، الطاف حسین سانول ، اورنگزیب پربانہ،محمد نعیم، ناصر علی تابش ، کو نوٹیفکیشن دیئے۔اس موقع پر مہر احمد یار نمبردار ،مہر انصر وصلی اور رانا نبیل سخی نے نومنتخب صدر حاجی زبیر نصیر اور باقی باڈی کو مبارکباد پیش
