المرکزجہلم میں سی ڈی سی کے زیرِ اہتمام تقریب یوم قائد اعظم محمد علی جناح

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف)سی ڈی سی المرکزجہلم کے زیرِ اہتمام آج الحقیق ہال المرکزجہلم میں یوم قائد اعظم محمد علی جناح کے سلسلے میں ایک شاندار اور پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں شہر بھر کے مختلف مکتبہ فکر اور شعبہ زندگی کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کاآغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔تلاوت کلام پاک کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی۔اس کے بعد تمام شرکاء نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔قومی ترانے کے بعد ڈاکٹر محمد حقیق مرزا سمیت ادارے کے تمام مرحومین اور دیگر تمام مرحومین کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے دعائے مغفرت کی گئی۔اس تقریب کے تمام مقررین نے تقاریر کرتے ہوئے کہا۔کہ ہم سب قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش تو ہر سال بڑے جوش اور جذبے کے ساتھ مناتے ہیں۔مگر ہمیں قائد اعظم کے افکار اور ان کے اصولوں پر چلنے کی اشد ضرورت ہے۔خاص کر موجودہ گھمبیر حالات میں ہمیں قائد اعظم کے افکار و اصولوں کو اپنے لیئے مشعل راہ بنانا بے حد ضروری ہے۔تاکہ اقوام عالم میں پاکستان ایک بلند اور نمایاں مقام حاصل کر سکے۔مقررین نے جذبہ حُب الوطنی سے سرشار لہجے میں پریقین لہجے میں کہا کہ پاکستان ان شاءاللہ تعالیٰ رہتی دنیا تک قائم و دائم رہے گا۔اس تقریب میں مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں ایوارڈز،اسناد اور انعامات تقسیم کیئے گئے۔اس تقریب کے مہمانِ خصوصی چوہدری غلام احمد زمرد اور صدر تقریب ڈاکٹر محمد اسد مرزا تھےجبکہ مہمانِ اعزاز چوہدری محمد نجیب اور ڈاکٹر شہزانہ امتیاز تھے۔
آخر میں ڈاکٹر محمد اسد مرزا نے صدارتی خطبہ دیتے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔تقریب کے اختتام پر آنے والے تمام مہمانوں اور شرکاء کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کے بعد یہ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں