گلگت (پ ر) نمبرداروں نے خالصہ سرکا ر اراضی کے تحفظ کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کااعلان کردیا، صوبائی حکومت کے جانب سے لینڈ ریفارمز ایکٹ کے منظوری تک خالصہ سرکاری اراضی کو لینڈ مافیا کے قبضے سے دور رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے جانب سے اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں عوامی زمینوں کے بندر بانٹ ہرگز قبول نہیں، لینڈ مافیاسادہ لوح عوام کے جزبات سے کھیل رہی ہے اور عوام اور انتظامیہ کے درمیان دوریا ں پیدا کرکے مزموم مقاصد حاصل کرنے سے باز رہے۔ لینڈ ریفارمز ایکٹ کے منظوری کے بعدکھیوٹ داروں میں زمینوں کو تقسیم کرنے میں مدد مل سکے گی اور حقداروں کو حق ملے گا، ان خیالات کا اظہار یہاں اسسٹنٹ کمشنر آفس میں تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد کے سربراہی میں منعقدہ نمبرداروں کے اجلاس کے موقع پر گلگت نمبرداروں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا سرکاری اراضی کا تحفظ حکومت وقت اور مقامی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے عوامی زمینوں کو طاقتور لینڈ مافیا کے حوالہ نہیں کرسکتے، گلگت کے عوام زمینوں کے خریدوفروخت کے موقع پر اراضی ریکارڈ دیکھ کر کریں، محض اسٹام پر قیمتی زمینوں کی خریدو فروخت نہ کی جائے،جہاں کہیں بھی لینڈ مافیا کے خلاف کریک ڈاون ہوگا۔ گلگت کیے نمبردار ساتھ کھڑے ہونگے، نمبر دار اعلیٰ جاوید انور، نمبردار سونی کوٹ حیدر شاہ، نمبردار کشروٹ ننی ہیٹ حفیظ الرحمن، نمبر دار جان محمد، نمبردار سکوار شعیب عالم، ودیگر نے اجلاس سے خطاب میں کیا، انکاکہنا تھا کہ لینڈ مافیا عوامی زمینوں کو حیلے بہانے سے قبضہ کرنے کیلئے جان بوجھ کر پرامن ماحول خراب کررہی ہے جوکہ ناقابل قبول ہے، خالصہ سرکاری اراضی کی تحفظ کیلئے ضلعی انتظامیہ بالخصوص ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر گلگت کے کاوشیں قابل تحسین ہے انکا کہنا تھا کہ اراضی ریکارڈ کے مطابق انصاف کی بنیاد پر تجاوزات واگزارکرائے ہمار ا مکمل تعاون حاصل ہوگا۔ضلعی انتظامیہ جہاں کہیں بھی غیر قانونی قابضین کے خلاف ایکشن لے گی حلقہ نمبر دار ساتھ ہوگا۔ بعدازاں تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد نے حلقہ نمبرداروں کے اجلاس میں شرکت پر انکا شکریہ ادا کیا۔ اور لینڈ مافیا کے خلاف حلقہ نمبرداروں اور عوام کے تعاون سے کریک ڈاون جاری رکھنے کا عندیہ دیا، واضح رہے کہ صوبائی حکومت کے خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نے گلگت اور مضافات میں سرکاری و عوامی زمینوں کو غیر قانونی قابضین کے خلاف کریک ڈاون کرکے لینڈ مافیا کے خلاف زمین تنگ کردی ہے۔
