اریب احمد مختار کا فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی اور میونسپل مجسٹریٹ عالم حسین کا شہر کے مارکیٹوں میں چھاپے،

Spread the love

گلگت (پ ر) اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کا فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی اور میونسپل مجسٹریٹ عالم حسین کا شہر کے مارکیٹوں میں چھاپے، بھاری مقدار میں غیر معیاری پاپڑاور زائد المعیاد اشیائے خوردنوش ضبط کرلئے زمہ داروں کے خلاف بھاری جرمانے عائد کردئے، آٹا ملوں میں چھاپوں کے دوران وزن اور معیاری کی بہتری کیلئے ہدایات دے دی، ملوں میں غیر معیاری گندم کی پسائی پر سخت کار وائی کی جائے گی، فوڈ انسپکٹر اور سیکٹر مجسٹریٹ عالم حسین کوروزانہ کی بنیادو ں پر چھاپہ مارکاروائیوں کو جاری رکھنے کا احکامات دے دیئے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی و ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم، فوڈا نسپکٹر راشد قاسمی اور میونسپل مجسٹریٹ عالم حسین اور میونسپل پولیس فورس کے جوانوں کے ہمراہ شہرکے مختلف مارکیٹوں، فلور ملوں اور ہوٹلوں میں چھاپے مار ے، چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران ہزاروں مالیت کے غیر معیاری، مضر صحت پاپڑ، زائد المیعاد اشیائے خور دنوش کی برآمد پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ضبط کرنے کا احکامات دے دیئے۔ اور موقع پر احکامات دئے کہ حفظان صحت کے عین اصولوں پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جوبھی تاجر ایسے کاروائیوں میں ملوث ہونگے جرمانوں کے ساتھ دکانوں کو سیل کردیا جائے گا، علاوہ ازیں انہوں نے مختلف فلور ملز کا بھی دورہ کیا، مالکان کو ہدایات دیں کہ وہ غیر معیاری گندم کی پسائی سے پرہیز کریں، آٹے کی شکایت برداشت نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر اور اسکی ٹیم گرانفروشوں کے خلاف کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں