کمشنر ساہیوال ڈویژن جاوید اختر محمودنے شہر میں جانوروں کے باڑوں کی موجودگی کانوٹس لے لیا

Spread the love

ساہیوال (چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )کمشنر ساہیوال ڈویژن جاوید اختر محمودنے شہر میں جانوروں کے باڑوں کی موجودگی کانوٹس لے لیا -میونسپل کارپوریشن کو جانوروں کے لئے پھاٹک بنانے اور شہر سے جانوروں کو نکالنے کی ہدایت- شہر میں گائے ،بھینسوں کی موجودگی نہ صر ف بیماریوں کا موجب بنتی ہے بلکہ اس سے ٹریفک اور سیوریج کے بھی سنگین مسائل پیدا ہورہے ہیں،کمشنر ساہیوال۔ انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں میونسپل کارپوریشن اور پسپ پروگرام کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ایڈیشنل کمشنر کو آرڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ،ڈپٹی ڈائیریکٹر اظہر دیوان،چیف آفیسر نعیم اللہ وڑائچ، میونسپل افسران جاوید انورگوندل (پلاننگ)،محمد بلال کروڑی (ریگولیشن)،محمد ندیم صفدر(فنانس)، وقاص اکرم(انفراسٹرکچر)،سٹی مینجر پسپ محمد اسجد خان اور انفراسٹرکچر انجینئر حمزہ چوہان نے بھی شرکت کی -انہوں نے پسپ پروگرام کے تحت رہائشیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کو مزید بہتر کرنے اور عوام کو نئے کنکشن لینے کے لئے آگہی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی اورکہا کہ شہریوں کو پانی کے ضیاع سے روکنے کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا جائے -انہوں نے کہا کہ پانی کا ضیاع روکنا ہمارا مذہبی اور معاشرتی فرض ہے جس کے لئے معاشرے کے ہر شہری خصوصا گھریلو خواتین کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے -انہوں نے کالج چوک میں شہر کی دوسری کلسٹر لائٹ لگانے پر اطمینان کا اظہار کیا اور ایم او انفراسٹرکچر وقاص اکرم کو ہدایت کی کہ مرحلہ وار شہر کے مصروف چوراہوں پر بھی یہ لائٹس لگائی جائیں -اجلاس میں ایم او ریگولیشن محمد بلال کروڑی نے بتایا کہ دسمبر کے مہینے میں اب تک 282آوارہ کتوں کو تلف کیا جا چکا ہے اور یہ مہم روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے -ایم او پلاننگ جاوید اکرم گوندل نے بتایا کہ پلاننگ برانچ نے 27دسمبر کو 11لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی جبکہ 6 بلڈنگ پلانز کی منظوری بھی دی گئی اور غیر قانونی تعمیر ہونے والی4عمارتوں کو سیل کیا گیا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں