جہلم (اختر شاہ عارف)آج مرزا ہسپتال شاندار چوک جہلم کی پاکستان میں قیام کی 74ویں سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ قیام پاکستان سے پہلے مرزا ہسپتال کی بنیاد ڈاکٹر حمیداللہ بیگ نے 1924ء میں جالندھر میں رکھی تھی۔پاکستان بننے کے بعد وہ ہجرت کر کے پاکستان آگئے۔اور 1949ءمیں شاندار چوک جہلم میں مرزا ہسپتال کا قیام عمل میں لایا گیا۔یوں مجموعی طور پر مرزا ہسپتال اپنی 99ویں اور پاکستان میں اپنے قیام کی 74ویں سالگرہ منا رہا ہے۔اس شاندار تقریب میں مرزا فیملی کے ڈاکٹرز اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ ساتھ دیگر ڈاکٹرز نے بھی شرکت کی۔مقررین نے مرزا فیملی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا۔کہ طبی خدمات کے ساتھ ساتھ مرزا فیملی کے لوگ فلاحی اور سماجی خدمات کے حوالے سے بھی انتہائی بلند مقام رکھتے ہیں۔عام لوگ اپنے پروفیشن ازم کو مقدم جانتے ہیں۔اور فلاحی کاموں کو ثانوی حیثیت دیتے ہیں۔مگر مرزا فیملی اس لحاظ سے منفرد ہے۔کہ اس فیملی کا ہر فرد خواہ وہ ڈاکٹر ہو یا اس کا تعلق کسی اور شعبے سے ہو۔وہ فلاحی کاموں کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔اور اپنے پروفیشن اور اپنی ذاتیات کو نظر انداز کیئے رکھتے ہیں۔ان کی انسان دوستی اور ضرورت مندوں کی فلاح و بہبود کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے۔کہ مرزا ہسپتال جس کا شمار شہر کے بہترین ہسپتالوں میں ہوتا ہے ۔اور جہاں ہر مرض کے علاج کے لیئے بہترین اور تجربہ کار ڈاکٹرز کی ٹیم موجود ہوتی ہے۔وہاں ایسے غریب مریضوں کی ایک بڑی تعداد وہاں آتی ہے۔جو کہیں بھی اپنا علاج معالجہ نہیں کرا سکتے۔مرزا ہسپتال کے ڈاکٹرز ایسے مریضوں کا علاج انتہائی توجہ سے کرتے ہیں۔مرزا فیملی کی انسان دوستی کا ایک اور ثبوت “المرکز”جہلم بھی ہے۔جہاں المرکزجہلم کی مختلف ذیلی تنظیمیں ہمہ وقت خدمت خلق کے مختلف منصوبوں پر عمل کرتی رہتی ہیں۔
آخر میں تمام شرکاء نے مرزا فیملی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی طویل عمری کے لیئے دعا کی۔جس کے بعد یہ شاندار تقریب اختتام پذیر ہوئی۔
