گیس پریشر میں کمی، پختونخوا میں ایک ماہ کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند۔

Spread the love

آج سے 31جنوری تک صوبے میں کوئی سی این جی اسٹیشن نہیں کھلے گا۔

پشاور:(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق خیبرپختونخواہ میں  گیس پریشر میں کمی کے باعث سی این جی اسٹیشنز پورے مہینے کے لیے بند کر دیے گئے۔گیس پریشر میں کمی  کے پیش نظر لگائی گئی پابندی میں کہا گیا ہے کہ آج سے 31 جنوری تک صوبے میں کوئی سی این جی اسٹیشن نہیں کھلے گا۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر پشاور نے بھی خلاف ورزی کرنے پر  کارروائی کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اس پابندی کا مقصد گھریلو صارفین کو گیس فراہمی یقینی بنانا ہے۔واضح رہے کہ کے پی سمیت ملک بھر کے شہروں میں گیس کا شدید بحران ہے جس کے باعث گھریلو صارفین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں