وزیرآباد(طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) مرکزی جامع مسجد اثناء عشری کے خطیب، جامعہ ممتاز المدارس کے پرنسپل ممتاز مذہبی سکالر علامہ محمد حسین جلوی عالم دنیا سے رخصت ہو کر عالم برزخ کی طرف روانہ ہو گئے. مرحوم کو قبرستان سادات جعفریہ کالونی میں نماز جنازہ کے بعد دفن کر دیا گیا. مرحوم طویل عرصہ سے وزیرآباد میں دینی خدمات سرانجام دے رھے تھے. مرحوم مثبت سوچ کے حامل ایک مدبر انسان تھے اور ہر طبقہ فکر میں با وقار مقام رکھتے تھے. مرحوم کی نماز جنازہ میں تمام مسالک کی جید شخصیات، سیاسی سماجی راہنماؤں، قانون،تعلیم اور طب کے شعبہ سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات کے علاوہ ھزاروں افراد نے شرکت کی.
