تاندلیانوالہ (نوراحمد کھوکھر)تحصیل تاندلیانوالہ کے نواحی چک 597 گ ب میں بھٹہ ایسوسی ایشن کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تاندلیانوالہ کی سیاسی شخصیت اور سابقہ وائس چئیرمین آفتاب بھٹہ کی زیر صدارت منعقدہ تقریب میں بھٹہ ایسوسی ایشن 597 گ ب کے عہدیدران اور ممبران کے علاوہ علاقہ بھر کی سیاسی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر سرپرستِ اعلیٰ آفتاب بھٹہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن کے قیام کا مقصد عوام کی بےلوث خدمت ہے۔جس پر شروع میں اپنے گاؤں میں تجربہ کیا جائےگا۔جس کے بعد اس کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلایا جائےگا،تقریب میں تمام ممبران و عہدیدران نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بھٹہ ایسوسی ایشن کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف تجاویز و آراء پیش کیں
