عوام کی مسائل و مشکلات حل کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔رکن صوبائی اسمبلی
پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق جماعت اسلامی کے ممبر صوبائی اسمبلی ایم پی اے حاجی سراج الدین خان نے کہا کہ صوبائی حکومت مہنگائی کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو ملکی عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے صوبائی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہے جو قابل افسوس ہے جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواہ ایم پی اے حاجی سراج الدین خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو ملک و قوم کی ترقی کیلئے پرعزم ہے عوام ک بنیادی مسائل و مشکلات پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ عوام کے مسائل حل کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت وقت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جو قابل افسوس ہے۔
