تاندلیانوالہ انتظامیہ بری طرح ناکام اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر عدم دستیابی

Spread the love

تاندلیانوالہ( نوراحمد کھوکھر)تفصیلات کے مطابق تعلیم صحت بلڈنگ نادرا ضلع کونسل لوکل گورنمنٹ میٹروپولیٹن کارپوریشن اور پٹواری سمیت دیگر محکموں میں اقربا پروری اور عروج پر انصاف عام آدمی کی پہنچ سے دور اور سفارشی اوررشوت خور منظورنظر گڈ گورننس اور عوامی نمائندگی کے دعویدار اپنی اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف موجودہ حکومت کے دور میں اس وقت ہر شعبہ زندگی کا بندہ پریشان ہے اس موجودہ حکومت نے غریب عوام کا جینا دشوار کر دیا ہے کہیں پر بھی ادارے کام کرتے دکھائی نہیں دے رہے یہ سرکاری گدھ سرعام میرٹ کا قتل کر رہے ہیں سفارشی اور رشوت والوں کو نوازنے میں فخر محسوس کرتے ہیں موجودہ حکمران اور افسران کے خلاف اگر انکوائری کری جائے تو کھربوں کی کرپشن منظر عام پر آ سکتی ہے بلکہ شرافت کا لبادہ اوڑھے ایسے چہرے منظرعام پر آئیں گے کہ جن کے بارے میں آپ سوچ کر پریشان ہو جائیں گے جنہوں نے قومی خزانے کو روز نئے طریقے سے لوٹا اور چلتے بنے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ سے عوام نے اپیل کی ہے کہ روز مرہ کی اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کی جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں