پولیس فورسز نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔سماجی ورکر
پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف سماجی ورکر محمد نادر خان نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں انسداد پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر مامور پولیس وین پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جس میں اہلکار زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس وین پر موسی زئی قریب فائرنگ کی اور دستی بم پھینکے دہشتگردوں کے حملے میں 3 اہلکار زخمی ہوئے سماجی ورکر محمد نادر خان نے اپنی مذمتی بیان میں کہا کہ پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس وین پر بم حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں جو قابل تعریف ہے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی زخمی اہلکاروں کو صحت یابی نصیب کرے۔آمین
