سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ بلوچستان کی من مانیاں, گریڈ 11 کی خاتون کو گریڈ 17 کے اختیارات دے دیے

Spread the love

کوئٹہ: سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ بلوچستان سید سکندر شاہ کی من مانیاں عروج پر، خود کو قانون سے بالاتر سمجھ بیٹھے محکمہ کے سینئر افسران کو نظر انداز کرتے ہوئے رولز کو سائیڈ پر رکھ کر اٹیچ منٹ پر آئی ہوئی فی میل کلرک کو ڈی ڈی او پاور دے دی، یاد رہے قانون کے مطابق کسی بھی کم گریڈ افسر کو بڑے گریڈ کا چارج نہیں دیا جا سکتا اور نہ ہی کسی اٹیچ ڈیپارٹمنٹ کے افسر کو ڈی ڈی او پاور دی جا سکتی ہے یاد رہے محکمہ وومن ڈویلپمنٹ میں سیکرٹری کو چارج سنبھالے 3 ماہ ہوئے ہیں سیکرٹری کے اس اقدام سے محکمے کے سینیئر افسران پریشانی کا شکار ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں