پی ڈی ایم نااہل حکومت نے غریب عوام پر مہنگائی کا پہاڑ گرا دیا جو قابل افسوس ہے۔سیاسی و سماجی شخصیت
پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق سیاسی و سماجی شخصیت ملک کریم خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے ملک اور عوام کا بیڑہ غرق کر دیا جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ملک کو ائی ایم ایف کے حوالہ کر دیا جو ملکی عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے امپورٹڈ حکومت معیشت ٹیھک کرنے کیلئے نہیں بلکہ ملک کو تباہی کی طرف لے جانے کیلئے مسلط ہوئی ہے جو ملک کے ساتھ غداری ہے پی ڈی ایم حکومت کی وجہ سے مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے مہنگائی کی رکھ تھام کیلئے بہتر اقدامات کی ضرورت ہے تا کہ عوام کو بنیادی سہولیات مسیر ہو سکے۔سیاسی و سماجی شخصیت ملک کریم خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ عمران خان واحد عوامی لیڈر ہے جو پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزان کرنا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کا عمران خان پر اعتماد ہے اور ہمیشہ رہے گا کیونکہ عمران خان ایک بہادر اور مخلص عوامی لیڈر ہے۔
