تاندلیاوالا کچہری میں محمد یوسف ولد قلب علی دلو کو تین مسلح افرادلوٹ کر فرار

Spread the love

تھانہ گڑھ کی حدود میں واردات کا سلسلہ جاری صبح تاندلیاوالا کچہری میں پیش کے لیے جاتے ہوئے ڈاکٹر اظہر فرید چیف ایگزیکٹیو گنج شکر ہسپتال اڈا کلیانوالہ ہمراہ دوست سردار محمد یار پربانہ نمبردار اور محمد یوسف ولد قلب علی دلو کو تین مسلح افرادلوٹ کر فرار
تاندلیانوالہ( نوراحمد کھوکھر) تفصیلات کے مطابق راۓ اظہر فرید ہمراہ دوست محمد یار پربانہ نمبردار اور محمد یوسف دلو کلیانوالہ سے تاندلیانوالہ پیشی پر جارہے تھے گڑھ کی حدود سے نکلتے ہی 125 موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح افراد نے گاڑی کو روک کر ہوائی فائرنگ کی جس میں انہوں نے موبائل فون اور نقدی رقم چھین لیے ملزمان کے جانے کے بعد جب سائل نے 15 پر کال کی تو تھانہ صدر کی پولیس موقع پر پہنچ گئی لیکن حدود کا تعین نہ ہو سکا تھانہ گڑھ کے ایس ایچ او نے کہا کہ یہ ہماری حدود نہیں تھانہ صدر کی حدود ہے اور تھانہ صدر والے کہہ رہے ہیں کہ یہ ہماری حدود نہیں یہ تھانہ گڑھ کی حدود ہے سائل مقدمہ درج کرانے کے لیے تھانوں کے چکر لگانے پر مجبور کلیانوالہ اور اس کے گرد و نواح کے تمام سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے اس واقعے کی پرزور مذمت کی ہے اور انہوں نے التجا کی ہے کہ اگر ڈاکٹر اظہر صاحب کو انصاف نہ ملا تو ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں