تاندلیانوالہ(نوراحمد کھوکھر)تفصیلات کے مطابق مردم شماری ٹریننگ میں شرکت کے لئے جانے والے سات سکول ٹیجروں سمیت آٹھ افرادالصبح تھانہ گڑھ کی حدود میں لوٹ لیا گیاجس کے خلاف متاثرین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکوؤں کو فوری گرفتار کر کے ان سے چھینا مال برآمد کرانے کا مطالبہ کیا ہے علاقہ تھانہ گڑھ گزشتہ دو ماہ سے لوگوں کے لئے غیر محفوظ جبکہ ڈاکوؤں کے لئے پسندیدہ بنا ہوا ہے تفصیلات کے مطابق ماموں کانجن کے مختلف سکولوں کے سات ٹیچرزعلامہ محمد اویس درسانہ اسکا بھائی علامہ محمد صدیق درسانہ ماسٹر محمد راشد محمد اشفاق محمد حسین درسانہ راجہ محمد اشرف اور حق نواز وہنیوال کیری ڈبہ پر الیکشن کی مردم شماری کی ٹریننگ کے لئے تاندلیانوالا جا رہے تھے کہ راستہ میں تھانہ گڑھ کے علاقہ میں دربار ثنامحمد چشتی کے قریب ڈاکوؤں کے تین رکنی 125موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ہوائی فائرنگ کرکے انکی گاڑی کو روکا اور ڈرائیور امجد سمیت سب سے 60ہزار نقدی اور موبائل فونز چھین لئے اسی دوران وہاں سے گزرنے والی ایک اور گاڑی کو روکنے کی کوشش کی جنہوں نے اپنی گاڑی بھگا لی تو ڈاکوؤں نے ان پر فائرنگ کردی تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے اور لٹنے سے بھی بچ گئے
واضح رہے کہ علاقہ تھانہ گڑھ گزشتہ ماہ سے راہگیروں کے لئے غیر محفوظ بن گیا ہے آئے روز وارداتیں معمول بن گیا جس سے لوگوں میں خوف و ہراس کی فضا فطری عمل ہے
