گلگت (پ ر) عوامی شکایات پر میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم سیکٹر مجسٹریٹ احمد اقبال اور میونسپل پولیس فورس کے جوانوں کے ہمراہ قصائیوں اور پولٹری مالکان کے خلاف زبر دست کریک ڈاون، متعدد قصائیوں اور پولٹری شاپس مالکان پر بھاری جرمانے عائد کردئے، ناقص صفائی، زائد منافع خوری، اور گرانفروشی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ صفائی اورمہنگائی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا، چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کیپٹن (ر)اریب احمد مختار کے حکم پر من و عن عملدرآمد کریں گے، قصائی اور پولٹری شاپس مالکان گوشت کے نام پر دونوں ہاتھوں سے لوٹنے نہیں دونگا، سرکاری مقرر کردہ نرخوں پر عملدرآمد کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں متحرک ہیں، ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن گلگت عوامی خدمت کیلئے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کے قیادت میں ہمہ وقت کوشاں ہے، گرانفروشوں کو لگا م دینے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے
