گلگت (پ ر) چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر نے کہا کہ کمرشل و نجی رہائشی تعمیرات کیلئے اے سی آفس میں قائم ون ونڈو آپریشن سیل عوامی خدمت کیلئے کوشاں ہے روزانہ کے بنیادوں پر تعمیرات کی غرض سے قانونی طور پر کاغذات کی تیاری، نقشہ جات کی منظوری اور بلڈنگ پلان پر اقدامات تیزی سے جاری ہیں، ون ونڈو آپریشن سیل کے قیام کا مقصد ہی عوام کو فوری طور پر خدمات فراہم کرنا ہے جہاں صرف صرف کمرشل اور نجی رہائشی تعمیرا ت کیلئے قانونی طور پر کاغذات کی تیاری کیلئے مدد اور تعاون فراہم کیا جاتا ہے میونسپل بلڈنگ سیکشن میں کام کی زیادتی کے باعث اے سی آفس میں قائم ون ونڈو آپریشن سیل اہم کردار ادا کررہا ہے فوری کاغذات کی تیاری کیلئے زمینوں کے انتقالات، جمعہ بندی، خسرہ گرداوری سمیت تعمیرات کے نقشہ جات کی منظوری کیلئے کیسزکوباریک بینی کے ساتھ تیار کئے جاتے ہیں تاکہ سائلین کو مشکلات درپیش نہ ہو، انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ گلگت شہر کی تعمیرو ترقی اور خوبصورتی کیلئے ایڈ منسٹریٹر کے قیادت میں ہمہ وقت کوشاں ہے عوامی خدمت ہی اولین ترجیح ہے۔
