ون ورلڈ پروجیکٹ اوپن کچن مانچسٹر کے 1000 دن مکمل ہونے پرپاکستان جہلم میں کیک کاٹا گیا

Spread the love

جہلم میں دسترخوان بابا جی صوفی نذیر احمد گوندل کی اکیسوی جمعرات کے موقع پر فری لنگر کا انتظام کیا گیا۔یہ لنگر ہر ہفتے کی جمعرات کو دیا جاتا ہے اور یہ امجد گوندل ایڈووکیٹ اور ان کی فیملی کی طرف سے لگایا جاتا ہے۔ دستر خوان پر بہت سے لوگ فری ۔کھانا کھاتے ہیں

اس موقع پر ون ورلڈ پروجیکٹ اوپن کچن مانچسٹر کے 1000 دن مکمل ہونے پر کیک بھی کاٹا گیا اور محمد شہزاد علی مرزا سی او اردو گلوبل میڈیا نیٹ ورک، اوپن کچن مانچسٹر اور یو جی نیوز کی فلاحی خدمات کو سراہا گیا اور ان کے لیے دعائوں اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا ۔محمد شہزاد علی مرزا نے کووڈ کےدنوں میں مانچسٹر میں انسانیت کی خدمت کی خاطر فری فوڈ اوپن کچن مانچسٹر کے نام سے شروع کیا تھا اور آج 1000 دن مکمل ہونے پر ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پاکستان جہلم کی کمیونٹی نے کاٹا اور ان کی خدمات کو سراہا اردو گلوبل میڈیا نیٹ ورک پاکستان جہلم کے ممبران جن میں سید اختر علی شاہ، محمد آصف شفیق، نوید شہزاد،محمد مزمل ۔محمد نوید راجہ، خالد محمود بخاری، مشتاق احمد، امجد گوندل ایڈووکیٹ، محمد احمد فتح گوندل، مومنہ ماہرہ گوندل، اور سیدہ شاہدہ شاہ صاحبہ، قاضی اختشام، عزیز اللہ بٹ، راجہ وقار احمد، راجہ حبیب، اور ڈاکٹر اعجاز نے محمد شہزاد علی مرزا کوخراج عقیدت پیش کیا اور مبارک باد پیش کی۔ کہ اللہ تعالیٰ انہیں ہمت و طاقت اور استقامت عطا فرمائے جنہوں نے اس پروجیکٹ کو چلایا ہوا ہے۔ اور وہ ہمیشہ فلاحی کاموں کے آگے لے کر جاتے رہیں۔ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں