سرکاری ملازم کی سنیارٹی میں تبدیلی کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔مرد و خواتین لیکچررز کا مطالبہ
پشاور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل یورپ کے مطابق صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ سنیارٹی کے لیے قواعد و ضوابط پر عمل کرے۔ مرد اور خواتین لیکچررز کی سنیارٹی لسٹ میں ہیرا پھیری نہیں ہونی چاہیے۔سنیارٹی کے قوانین بالکل واضح ہیں اور کسی کو بھی کسی سرکاری ملازم کی سنیارٹی میں تبدیلی کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ یہ ملازمین کا بنیادی حق ہے جو ان کی قسمت کا تعین کرتا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ 6/2013 کے اشتہار کے کچھ لیکچرز کو سنیارٹی اور پروموشن مل گئی ہے اور باقی رہ گئے ہیں۔ فہرست میں اچانک تبدیلی کرکے ایڈہاک لیکچررز کو سنیارٹی دے دی گئی ہے۔جو مرد و خواتین لیکچررز کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان، گورنر خیبر پختونخواہ، مشیر ہائیر ایجوکیشن کامران بنگش اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
