نوازشریف سے یہ بات طے ہوئی کہ اگلے ہفتے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوگا، وفاقی وزیر احسن اقبال

Spread the love

نوازشریف سے یہ بات طے ہوئی کہ اگلے ہفتے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں تمام سیاسی فیصلے کیے جائیں گے ۔ پہلے مریم نواز وطن واپس آئیگی عام انتخابات کی مہم کی قیادت میاں نواز شریف کریں گے
وفاقی وزیر احسن اقبال
لندن رپورٹ عارف چودھری
لندن میں میاں نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کے بعد وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پہلے مریم نواز وطن واپس آئیں گی اور جب ملک میں عام انتخابات کی مہم ہوگی تو اس کی قیادت کرنے کیلئے نواز شریف بھی واپس آجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک آئینی بحران پیداہوسکتا ہے کیوں کہ عمران خان کی حکومت نے خود یہ فیصلہ کیا تھا کہ آئندہ انتخابات نئی مردم شماری کے تحت ہوں گے، اب یہ الیکشن کمیشن نے فیصلہ کرنا ہے کہ جب نئی مردم شماری کا عمل جاری ہو تو اس وقت پوری اسمبلی اور عام انتخابات پرانی مردم شماری کے تحت ہوسکتے ہیں یا نہیں؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں