کوئٹہ:گیس لیکج کے باعث گھر میں دھماکا، 5 بچے اور باپ جاں بحق

Spread the love

مسلم اتحاد کالونی میں رہائش پذیر 40 سالہ شرف الدین کے گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

کوئٹہ(نمائندہ عائشہ اکبر)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں 5 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گیس لیکج کا واقعہ سیٹیلائٹ ٹاؤن  میں پیش آیا جہاں مسلم اتحاد کالونی میں رہائش پذیر 40 سالہ شرف الدین کے گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق  اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ اور ریسیکو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا۔دھماکے میں شرف الدین اور اس کے 5 بچے جاں بحق ہوگئے جن کی عمریں 5 سے 12سال تک بتائی جاتی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں