آصف علی زرداری ،(ن) لیگ سے پراناحساب پورا کر رہا ہے۔شیخ رشید

Spread the love

پی ڈی ایم منہ چھپانے کی بجائے مقابلے کی طرف آئے ورنہ داستان پارینہ بن جائیگی۔سربراہ عوامی مسلم لیگ

راولپنڈی:(نمائندہ کنول رباب)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ زرداری ،(ن) لیگ سے پرانا حساب پورا کر رہا ہے ،زرداری ایک کو لندن دوسر ے کو رائیونڈ چھوڑ کر آئیگا۔پی ڈی ایم منہ چھپانے کی بجائے مقابلے کی طرف آئے ورنہ داستان پارینہ بن جائیگی۔وزیر خزانہ کے بیان کے بعد فارن کمرشل اکائوننٹ بھی لوگوں نے خالی کرنا شروع کردئیے ہیں۔ ایک طرف آٹے کی لائن ہوگی دوسری طرف بینک کے شٹرڈان ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار شیخ رشید احمد نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمدکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی،ایم کیو ایم کی جنم جنم کی مخالف ہے،ایم کیوایم الیکشن بائیکاٹ کیساتھ حکومتی اتحادسے بھی باہر نکلے ۔شہباز شریف کو بھی اعتمادکا ووٹ لینا ہوگا،نواز شریف بھی واپس نہیں آئیں گے اور ان کی سیاست پرقل پڑھا جائے گا،کائونٹ ڈائون شروع، 15اپریل تک جنرل الیکشن شیڈول بھی آجائیگا، عمران خان نے سیاست کا انداز بدل دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں