چارسدہ عوام کو فری لیگل ایڈ فراہم کرنے کے لئے سِنرجی لاء چیمبر کا قیام

Spread the love

یاد رہے سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ظفر اللہ خان عمرزئی نے سنرجی لاء چیمبر کا افتتاح کیا۔

چارسدہ(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق سِنرجی لاء چیمبر کا افتتاح کر دیا گیا،سیف اللہ خان ایڈوکیٹ کا غریب عوام کے لئے کچھ کرنے کا جذ بہ قابل دید ہے،چارسدہ کے عوام کو فری لیگل ایڈ فراہم ہوگا۔ظفر اللہ خان تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں غریب عوام کو فری لیگل ایڈ فراہم کرنے کے لئے سِنرجی لاء چیمبر قائم کر دیا گیا چیمبر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ظفر اللہ خان عمرزئی سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے کہا کہ چارسدہ کے عوام کے لئے یہ ایک تحفے سے کم نہیں ہے کہ چارسدہ کے غریب عوام کے لئے درد دل رکھنے والے نوجوان وکیل جو کئی بار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چارسدہ کے جنرل سیکرٹری رہ چکے ہیں نے فری لیگل ایڈدینے کے لئے چارسدہ میں چیمبر قائم کرکے عوام کو ریلیف دینگے اس موقع پر سیف اللہ خان ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کافی عرصہ سے اس سوچ میں تھا کہ چارسدہ کے غریب عوام کا خدمت کس طریقے سے کروں بالاخر آج ہی اپنے سوچ کو عملی جامہ پہناکر سِنرجی لا چیمبر کے نام سے دفتر قائم کردیا انہوں نے کہا کہ چارسدہ کے غریب عوام کو ہر قسم کیسز خواہ وہ دیوانی ہو یا فوجداری ہو جس نوعیت کا بھی ہو فری لیگل ایڈ دونگا اس موقع پر محمد طارق خان آفریدی ایڈوکیٹ ممبر پاکستان بار کونسل،امین الرحمن یوسفزئی ایڈوکیٹ سابق جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن،محمد طائف خان علی خیل ایڈوکیٹ سپریم کورٹ سابق سیکرٹری جنرل ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن،فرمان اللہ خان چینہ ایسوسی ایٹ عثمان لاء فورم کینڈا نے بھی خطاب کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں