تاندلیانوالہ ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو کو گرفتار کر لیا گیا

Spread the love

رات گئے چک نمبر 622 ک ب میں ڈکیتی کی واردات ہوئی تھانہ گڑھ کی پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سب انسپکٹر واجد علی شاہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے علی الصبح ایک ڈاکو کو گرفتار کر لیا
تاندلیانوالہ (نوراحمد کھوکھر)تفصیلات کے مطابق تھانہ گڑھ کی حدود میں واقع چک نمبر 622 گ ب میں رات گئے 4 ڈاکو رحمت ریوڑی کے مالک میاں خادم حسین گڈگور کے گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کر کے لوٹنا شروع کر دیا اور عورتوں کے ساتھ بد تمیزی بھی کی دوران ڈکتیی 4 تولے سونا اور 5 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ڈاکوؤں کے جانے کے بعد اہل خانہ کی چیخ و پکار پر اہل محلہ اکٹھے ہو گئے 15 پر کال کی تو پولیس تھانہ گڑھ بھی موقع پر پہنچ گئی پولیس اور گاؤں کے لوگوں نے کھوجی کی مدد سے ڈاکوؤں کا پیچھا کرنا شروع کر دیا ڈاکو فخر عباس فتیانہ نزد نیکو مائی مسجد کے پاس لگی سرسوں کی فصل میں چھپ گئے تعاقب کرنے پر 3 ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اور ایک ڈاکو جس کی شناخت مقبول ولد رمضان پربانہ آف ملنگو کھوہ کے نام سے ہوئی ہے گرفتار ہو گیا پولیس نے گرفتار ڈاکو کی مدد سے اس کے باقی ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں اہل علاقہ نے ایس ایچ او تھانہ گڑھ اور سب انسپکٹر واجد علی شاہ کی اچھی کارکردگی کو بہت سراہا ہے کہ انہوں نے بروقت کارروائی کر کے ڈاکو کو گرفتار کر لیا مقبول نامی ڈاکو پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا اور علاقہ میں ہونے والی ڈکتیوں میں ملوث تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں