لندن -عارف چودھری )
سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ عبدالطیف آفریدی جمہوریت پسند اور شدت پسندی کے سخت مخالف تھے، ان کی جمہوریت کی بحالی کے لیے جدوجہد ناقابل فراموش ہے۔
انہوں نے کہا کہ عبدالطیف آفریدی دہشت گردوں اور شدت پسندوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ ان کی قیادت اور کارکن عبدالطیف آفریدی کے خاندان کے دکھ میں شریک ہیں۔
