حکومت معروف قانون دان کے قتل میں ملوث ملزم کو سخت سزا دی جائے۔معروف سماجی ورکر
پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف سماجی ورکر محمد نادر خان نے کہا کہ معروف قانون دان عبدالطیف آفریدی قتل کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ عبدالطیف آفریدی خیبر پختونخواہ کے معروف قانون دان تھے عبدالطیف آفریدی کی قانونی خدمت کسی سے چھپی نہیں انہوں نے ہمیشہ وکلاء برادری کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی معروف سماجی ورکر محمد نادر خان نے اپنی مذمتی بیان میں کہا کہ حکومت وکلاء برادری کے تحفظ کیلئے اہم اقدامات کرے حکومت وقت معروف قانون دان عبدالطیف آفریدی قتل میں ملوث مجرم کو سخت سزا دیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی عبدالطیف آفریدی کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہے۔
