ناصر کھوسہ اور احسن بھون کی معذرت، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ لٹک گیا

Spread the love

ہم نے غیر جانبدار شخصیات کے نام نگران وزیراعلیٰ کے لیے پیش کیے لیکن نگران وزیراعلیٰ کے لیے اپوزیشن کا خواب پورا نہیں ہوگا۔پرویز الٰہی

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ کا تقرر ٹیڑھی کھیر بن گیا ہے، جہاں تحریک انصاف نے نگران وزیر اعلیٰ کے لیے نصیر احمد خان، احمد نواز سکھیرا اور ناصر سعید کھوسہ کے نام دیے  ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے راجہ بشارت اور میاں اسلم اقبال نے ملاقات کی ہے۔پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم نے غیر جانبدار شخصیات کےنام نگران وزیراعلیٰ کے لیے پیش کیے لیکن نگران وزیراعلیٰ کے لیے اپوزیشن کاخواب پورانہیں ہوگا۔دوسری جانب اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے ملک ندیم کامران، حسن مرتضیٰ اور ملک احمد خان کے نام بھجوائے جب کہ ناصر سعید کھوسہ اور احسن بھون نے نگران وزیر اعلیٰ بننے سے معذرت کرلی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں