نگران حکومت میں میرٹ کے بغیر نمائندگان کا انتخاب صوبے اور عوام کے ساتھ زیادتی ہیں۔صدر انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ نگران حکومت کیلئے بہترین نمائندگان کا انتخاب ضروری ہے انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کیلئے نمائندگان کا انتخاب عوام کی رائے سے ہی ممکن ہے۔نگران حکومت کیلئے بند کمروں میں فیصلے نہیں چاہیے۔ انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے بین الاقوامی اردو گلوبل میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ نگران حکومت کیلئے ان نمائندوں کا انتخاب ضروری ہے جو ملک و قوم کے ساتھ مخلص ہو اور عوامی مسائل سے خوب واقف ہوں تا کہ عوامی مسائل و مشکلات کو بروقت حل کرنے میں کردار ادا کر سکے۔
