ساہیوال ہڑپہ چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال: ملک بھر کی طرح حلقہ پی پی199 میں بھی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے احکامات کی روشنی میں حلقہ پی پی 199 میں امیدواروں کے درمیان پاور شو کے ساتھ ساتھ الیکشن کراو ملک بچاؤ کے سلسلہ میں سابقہ ناظم ہڑپہ سٹی سینئر وائس پریذیڈنٹ ضلع ساہیوال اور امیدوار حلقہ پی پی 199 رانا تنویر احمد خان کی زیر قیادت ریلی نکالی گئی ریلی میں حلقہ بھرسے رانا تنویر احمد خان کے ووٹرز سپوٹرز اور کارکنان پاکستان تحریک انصاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی شرکت کرنے والوں میں چیف سپوٹر ان راناابراہیم ڈاکٹر رانا محمد امجد صدر یونین کونسل ہڑپہ ڈاکٹر محمد حسین نائب صدر pti ضلع ساہیوال سید ضیاء گیلانی سابقہ ضلع کونسل ممبر نیامت مسیح ۔رانا محمد صدیق۔ شہباز انجم ۔صدر منیارٹی ونگ شبیر جان ۔عبدالہادی صدر انجمن تاجران ہڑپہ شہر سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی ریلی میں شرکت کرنے والوں کا ڈھول کی تھاپ اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے گلوں میں مالائیں ڈال کر پرتپاک استقبال کیا گیا ریلی ڈیرہ رانا تنویر احمد خان سے شروع ہوئی جو شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی واپس ڈیرہ رانا تنویر احمد خان پر الزام وزیر ہوئی ریلی کہ بازار سے گزرتے وقت شہر کے تاجروں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے رانا تنویر احمد خاں اور ریلی کے شرکاء کوبا آواز بلند نعرہ بازی کرتے ھوئے کون بچائے گا پاکستان عمران خان عمران خان آئی آئی پی ٹی آئی کو خوش آمدید کہا بارش کا موسم ہونے کی وجہ سے پورے حلقہ میں نکالنے کی بجائے ریلی کو شہر کی حد تک ہی محدود کر دیا گیا تھا اس کے باوجود لوگوں کا بڑی تعداد میں شرکت کرنا پاکستان تحریک انصاف اور رانا تنویر احمد خان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت تھا آنے والے شرکاء کے لیے بریانی کا وافر مقدار میں انتظام کیا گیا ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے امیدوار حلقہ پی پی 199 رانا تنویر احمد خان نے آنے والے تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ لوگ یہ بات صحت میں رکھنا کے عمران خان اپنے لئے یا اپنے بچوں کے لئے نہیں بلکہ ہمارے اور ہمارے بچوں کے لیے اس کرپٹ نظام سے جنگ لڑ رہا ہے جس کیلئے ہم سب کو عمران خان کا ساتھ دینا چاہیے آپ کسی کے لئے نہیں آپ پاکستان کے لیے باہر نکلیں آنے والی نسلوں کو محفوظ پاکستان دینے کے لیے باہر نکلیں الیکشن میں ووٹ دے کر عمران خان کو مضبوط کریں ریلی کے اختتام پر پاکستان کی سالمیت عمران خان کی صحت لمبی زندگی کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی اور رانا تنویر احمد خاں کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا مانگی گئ۔۔۔ُ۔۔۔۔۔۔۔
