وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) پاکستان سویٹ ہومز کے سرپرست اعلی زمردخاں، اوصاف گروپ کے چئیرمین راجہ مہتاب خاں اور گروپ ھیڈ محسن بلال مسلم ھینڈز انٹرنیشنل برطانیہ کے بانی چئیرمین سید لخت حسنین کے ہمراہ 25 جنوری بدھ کو ایک روزہ دورے پر سوھدرہ وزیرآباد آئیں گے جہاں مسلم ھینڈز پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاء النور اور پراجیکٹ مینجر امجد محمود صدیقی مہمانوں کو مسلم ھینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس میں یتیم اور ضرورت مند سٹوڈنٹس کو فراہم کی گئی جدید تعلیمی سہولیات اور نئے کیمپس کی تعمیر بارے بریفنگ دیں گے.
