سندھ حکومت نے سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد بڑھادی۔

Spread the love

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمت کے لیے عمرکی حد میں 15 سال کی رعایت دی گئی ہے۔

کراچی:(نمائندہ عینی خان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق سندھ حکومت نے سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں رعایت دے دی۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمت کے لیے عمرکی حد میں 15 سال کی رعایت دی گئی ہے جو  یکم جولائی 2022 سے 30 جون 2024 تک کی اسامیوں کے لیے ہے۔نوٹیفکیشن کےمطابق عمر کی حد میں رعایت پبلک سروس کمیشن کی پوسٹوں اور پولیس کے لیے نہیں دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ سرکاری محکموں میں بھرتی کے لیے عمرکی حد 18 سے 28 سال کےدرمیان ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں