سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پروین غازی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کرنے کا مطالبہ کردیا،

Spread the love

گلگت (پ ر) سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پروین غازی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کرنے کا مطالبہ کردیا، جگہ جگہ نوجوان نسل مختلف نشہ آور اشیائے کے استعمال علاقے کا مستقبل تاریکی کی جانب بڑھ رہا ہے جس سے معاشرے پر مضر اثرات مرتب ہونگے۔ منشیات کے استعمال نے نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔ پروین غازی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں نوجوان نسل کو جان بوجھ کر نشہ کی جانب دھکیلا جارہا ہے حکومتی اداروں کی مجرمانہ خاموشی لمحہ فکریہ ہے اینٹی نارکیوٹیکس، پولیس، سپیشل پولیس سمیت مختلف سیاسی و سمامی اداروں کی جانب سے منشیات کے خلافکارکردگی صفر ہے، کاغذوں میں بۃت زبردست منصوبے رکھے جاتے ہیں مگر عملی میدان میں نتیجہ زیرو ہے کمزور پالیسیوں کی وجہ سے ادارے بدنام ہیں، آج ذمہ دار اداروں کی مجرمانہ خاموشی اور غفلت کی وجہ سے صوبے میں منشیات کھلے عام فروخت اور استعمال کیاجارہا ہے، منشیات فروشوں کا نشانہ کم عمر بچے ہیں جنکو سگریٹ اور شیشہ پینے کی لت لگاکر انہیں مکمل تباہ کرنا ہے کم عمر بچے جب ان مضر نشہ میں مبتلا ہوتے ہیں تو خاندان والوں کو شدید مشکلات دوچار ہونا پڑتاہے اور والدین کے قابل بچے نشہ آور اشیائے کے بیوریوں کے ہتھے چڑھ جانے سے ہمار ا مستقبل تاریک ہوتا ہے لہذا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی زمہ داری ہے کہ وہ چرس، شیشہ پینے، اور دیگر منشیات کے کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کریں، جوٹیال بس سٹینڈ، پبلک چوک، جوٹیال کے مختلف علاقوں، سرینا چوک، سٹی ہسپتال ایریا، ہیڈ کوآرٹر ہسپتال ایریا، پرانا پل ایریا، کونوداس سمیت دیگر علاقوں کا کریک ڈاون کیا جائے اور نشہ آور اشیائے کو قبضہ میں لیکر تلف کیا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت سزا دی جائے۔ انہوں نے سماجی تنظیم سیڈ کے جانب سے سگریٹ کے خلاف مہم کو حوصلہ افزا قرار دیا اور اسسٹنٹ کمشنر گلگت کے جانب سے کھلا سگریٹ فروخت کرنے، اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ فروخت نہ کرنے، سکول کالج اور یونیورسٹی ایریا میں سگریٹ اور Velo کے فروخت پر پابند ی عائد کرکے احسن اقدام اٹھایا ہے امید ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندی پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں