لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی (DDWC) نے 17 کروڈ 58 لاکھ لاگت کے سالانہ ترقیاتی سکیموں کی منظوری دے دی

Spread the love

گلگت (پ ر) لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی (DDWC) نے 17 کروڈ 58 لاکھ لاگت کے سالانہ ترقیاتی سکیموں کی منظوری دے دی، ترقیاتی سکیمیں محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کے ڈپٹی ڈائریکٹرز کے ذریعے پائے تکمیل تک پہچائے جائیں گے۔ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی کا اجلا س کمیٹی کے چیئرمین، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی سید اختر حسین رضوی کے صدارت میں جمعہ کے روز منعقد ہوا، جس میں ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی کے ممبران اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے سینئر ڈائریکٹر، دیگر آفیسران شریک ہوئے، تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کے سالانہ ترقیاتی سکیموں کی منظوری کیلئے ادارے کے ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی کا اجلاس لوکل گورنمنٹ سیکریٹریٹ کمپلیکس جوٹیال میں چیئرمین ورکنگ کمیٹی و سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی سید اختر حسین رضوی کے صدارت میں منعقد ہوا، کمیٹی کا یہ تیسرا اجلاس تھا، کمیٹی نے سال 2023-24کیلئے 17 کروڈ 58 لاکھ روپوں کے سالانہ مقامی ترقیاتی سکیموں کی منظوری دے دی، سکیموں کی منظوری سے تمام اضلاع میں محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کے سطح پر ترقیاتی منصوبوں پر کام کا آغاز ہوگا۔ سکیموں کے منظوری کے بعد اپنے خطاب میں چیئرمین ڈویلپمنٹ کمیٹی سید اختر حسین رضوی نے کہا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ صوبائی حکومت نے لوکل گورنمنٹ پر اعتماد کیا، ہماری کوشش ہوگی کی شفاف طریقے ترقیاتی فنڈز کو تمام اضلاع میں تقسیم کر یں تاکہ لوکل گورنمنٹ کے سکیموں سے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے اولین ترجیح کے طور پر کام کیا جائے گا اوریہ سکیمیں مقامی حکومتوں کے ڈپٹی ڈائریکٹر ز کے ذریعے مکمل کئے جائیں گے ان سکیموں کے تکمیل سے گلگت بلتستان کے دور دراز اور مضافات کے عوام کو درپیش مشکلات میں کمی واقع ہوگی۔، واضح رہے اجلاس میں لوکل گورنمنٹ کے سینئر ڈائریکٹر سمیت دیگر آفیسران، محکمہ خزانہ اور محکمہ منصوبہ بندی کے نمائندے شریک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں