نائب تحصیلدار نے ذاتی رنجش پر اور انتقام لیتے ہوئےصحافی کیخلاف جھوٹا اور من گھڑت مقدمہ درج کروا دیا

Spread the love

تاندلیانوالہ ( نوراحمد کھوکھر )نائب تحصیلدار نے ذاتی رنجش پر اور انتقام لیتے ہوئےصحافی کیخلاف جھوٹا اور من گھڑت مقدمہ درج کروا دیا ہے صحافی برادری کااعلی حکام سے کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق نائب تحصیلدار ماموں کانجن سہیل انور نیازی نے ذاتی رنجش پر مامونکانجن کے صحافی نوید اقبال پر شادی ہال ایکٹ کے تحت جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آر درج کروا دی ہے جبکہ صحافی نوید اقبال کا کسی بھی شادی ہال کیساتھ کسی قسم کا کو ئی بھی واسطہ تعلق نہ ہے نائب تحصیلدار کی اس گھناؤنی حرکت کے خلاف کلیانوالہ مامونکانجن اور تاندلیانوالہ کی صحافی برادری مہر احمد یار پربانہ ، رائے ظہوراحمد ، محمد رمضان رانا سمیع خاں،محسن محمود،رائے ذیشان مارتھ،ملک رضوان،تجمل مارتھ،عابد اعوان،نعمان،طیب طالب،لیگل ایڈوائزر راجہ ریاست علی،و دیگرصحافیوث نے احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے کاروائی کا مطالبہ کر دیاہے کہ مامونکانجن کے صحافی میاں نوید اقبال کے خلاف درج کیا گیا مقدمہ خارج کیا جائے نہیں تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں