ڈیکاہدی کلیانوالہ اوراردگردکے علاقہ جات میں مضر صحت پانی کے استعمال سے موذی امراض جنم لے رہی ہیں،سینئر صحافی مہر احمد یار پربانہ

Spread the love

تاندلیانوالہ(نوراحمد کھوکھر )کلیانوالہ کے سینئر صحافی مہر احمد یار پربانہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کلیانوالا ڈیکاہدی کلیانوالہ اوراردگردکے علاقہ جات میں مضر صحت پانی کے استعمال سے موذی امراض جنم لے رہی ہیں اور ناقص پانی کے استعمال سے عوام کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے کہ مضر صحت پانی کے استعمال سے ہر چوتھا شخص جان لیوا مرض میں مبتلا ہو چکا ہے کے غریب اور محنت کش طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگ ہیپاٹائٹس کے شکار مہنگا علاج کروانے کی استطاعت نہیں رکھتے ہیں جس کی وجہ سے شرح اموات میں اضافہ ہو رہا ہے اور اکثر افراد کالے یرقان کا شکار ہو کر اپنی زندگیوں کے چراغ گل کر رہے ہیں اور متعدد افراد ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہوکر زندگی کی آخری سانسیں گن رہے ہیں اس افسوسناک صورتحال کے متعلق متعدد بار متعلقہ حکام اور انتظامیہ اور منتخب نمائندگان کی توجہ مبذول کروا چکے ہیں لیکن ارباب اختیار کی عدم دلچسپی کی وجہ سے اب تک نہ جانے کتنے لوگ موت کی وادی میں جا چکے ہیں اور آئے روز پینے والا پانی زہر آلود ہوتا جا رہا ہے یہاں کے مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کی صورتحال پر قابو پاکر عملی اقدامات کیے جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں