پوری قوم کی دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔صدر انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن
ملتان(نمائندہ نادیہ تبسم)ارو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ پشاور پولیس لائنز کے مسجد میں خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے ملک بھر میں انتشار پیدا کیا ہے مساجد میں دھماکے پولیس لائنز اور پولیس چیک پوسٹوں پر دھماکے، فوجی چیک پوسٹوں پر دھماکے اور حملے جاری ہے جو قابل افسوس ہے دہشتگردی کیلاف جنگ میں پولیس فورسز اور افواج پاکستان نے لازوال قربانیاں دی ہیں جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تعالی زخمیوں کو صحت یابی نصیب کرے۔آمین
