دہشتگردوں کا کوئی دین و مذہب نہیں ہے دہشتگرد انسانیت کے قاتل ہیں۔انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا
یورپ(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا چیف اکرام الدین نے کہا کہ پشاور پولیس لائنز مسجد میں خودکش دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی دین و مذہب نہیں ہے دہشتگرد انسانیت کے قاتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف جنگ میں ہم سب کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے دہشت گردی کا خاتمہ وقت کی اشد ضرورت ہے انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا چیف اکرام الدین نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشتگردوں نے ہمیشہ امن و امان کی صورتحال خراب کی ہے اور کر رہے ہیں پولیس فوسرز پر خودکش دھماکے افسوسناک ہے انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ دہشت گردی ایک ناسور ہے اور اس ناسور کے خاتمے کیلئے ہم سب کو پولیس فورسز، افواج پاکستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دینا بہت اہم اور ضروری ہے تا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی زخمی پولیس اہلکاروں کو جلد از جلد صحت یابی نصیب کرے۔آمین
