انوار سیف اللہ کو صوبائی صدر پی پی پی خیبر پختونخواہ بنایا جائے۔عوامی مطالبہ

Spread the love

انور سیف اللہ کا نام خیبر پختون خواہ کے قابل ترین اور مخلص سیاستدانوں میں شامل ہیں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری سے مطالبہ

پشاور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق انور سیف اللہ خان کو پاکستان پیپلزپارٹی کا صدر خیبر پختون خواہ بنایا جائے تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خواہ کے معروف و مقبول و مخلص سیاستدان انور سیف اللہ خان کا تعلق خیبر پختون خواہ لکی مروت سے ہے انکا تعلق پاکستان کے ایک بڑے عظیم خاندان سے ہے انور سیف اللہ خان بیگم کلثوم سیف اللہ کے فرزند اور سابق صدر مملکت غلام اسحاق خان کے داماد ہیں پاکستان کی سیاست میں انکو ایک نمایاں مقام حاصل ہے جنہوں نے نہ صرف لکی مروت بلکہ خیبر پختون خواہ میں عوامی خدمات میں کلیدی کردار ادا کیا ہے جو قابل تعریف ہے کئی سالوں سے پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی صدارت خیبر پختون خواہ میں روز بروز تبدیلی نظر آرہی ہے خیبر پختونخواہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کیلئے ایک قابل اور مخلص سیاسی نمائندہ کی ضرورت ہے جو عوامی مسائل و مشکلات سے آگاہ ہوں کیونکہ پاکستان پیپلزپارٹی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور اس جماعت کیلئے شہید بینظیر بھٹو محترمہ نے جو قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی خیبر پختون خواہ عوام نے بین الاقوامی اردو گلوبل میڈیا یورپ کے وساطت سے سابق صدر آصف علی زرداری، و پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے مطالبہ کیا کہ انور سیف اللہ خان کو پاکستان پیپلزپارٹی کا صوبائی صدر خیبر پختونخواہ بنایا جائے انکی جدوجہد سے خیبر پختونخواہ میں پارٹی مضبوط ہو سکتی ہے عوام نے اپنے مطالبے میں کہا کہ انور سیف اللہ کے صوبائی صدر نامذد ہونے سے خیبر پختونخواہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں