سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت۔ محمد زین اللہ خان

Spread the love

سویڈن حکومت ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کریں۔سیاسی و کاروباری شخصیت

قطر(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق سیاسی و کاروباری شخصیت محمد زین اللہ خان نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے انہوں نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر عالم اسلام کی خاموشی افسوس ناک ہے قران مجید اللہ تبارک و تعالی کی کتاب ہے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا ہے قران مجید ہماری مقدس کتاب ہے اس کی بے حرمتی مسلمان کبھی بھی برداشت نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کی حفاظت ہر مسلمان کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے کیونکہ اس پاک کتاب پر ہم نے ایمان لائے ہے. سیاسی و کاروباری شخصیت محمد زین اللہ خان نے بین الاقوامی اردو گلوبل میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ تمام عالم اسلام سے مطالبہ ہے کہ قران مجید کی بے حرمتی میں ملوث گستاخ کیخلاف آواز بلند کرنے میں اہم کردار ادا کریں تا کہ گستاخ کو سخت سے سخت سزا مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں