طالبان کے ساتھ مذاکرات ریاستی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔چیف اکرام الدین

Spread the love

طالبان کے ساتھ مذاکرات نہیں بلکہ طالبان اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کیخلاف سخت کارروائی کی ضرورت ہے۔انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا

یورپ(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا چیف اکرام الدین نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات ریاستی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات نہیں بلکہ طالبان اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کیخلاف سخت قانون کاروائی کی ضروت ہے۔طالبان کے ساتھ جب بھی مذاکرات ہوئے ہے صرف ڈر کی وجہ سے ہی ہوئے ہے جو ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔جب تک ہم طالبان اور دیگر دہشت گرد تنظیموں سے ڈرینگے تب تک امن و امان کی صورتحال ٹیھک نہیں ہو سکتی۔ریاستی اداروں اور ملکی عوام کو طالبان دیگر دہشتگرد اور انتہا پسند تنظیموں سے لڑنا چاہیے کیونکہ امن و امان کی بہتر صورتحال کیلئے لڑنا بہت اہم اور ضروری ہے ملکی عوام کا بھی ریاسی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونا ضروری ہے انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا چیف اکرام الدین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ طالبان اور دیگر دہشتگرد اور انتہا پسند تنظیموں کیخلاف ہم سب کو متفق و متحد ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ اتفاق و اتحاد سے ہی جنگ جیت سکتے ہیں پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکے پر تبصرہ کرتے ہوئے چیف اکرام الدین نے کہا کہ جب پولیس فورسز، فوج اور ریاستی ادارے اپنے اپکو تحفظ نہیں دے سکتے تو وہ ملکی عوام کو کیا تحفظ دے گا جو قابل افسوس ہے یاد رہے کہ پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکے میں شہید افراد کی تعداد 104 ہو چکی ہے جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی وطن عزیز پاکستان کی حفاظت فرمائے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں