گلگت (پ ر)AC / ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت علی احمد نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل، محکمہ تعلیم اور سول سوسائیٹی کے ساتھ ملکر 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر بھارتی ظلم وتشدد پر مزمت کیساتھ کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کے طور پر منائیں گے، 5 فروری یکجہتی کے روز ضلعی انتظامیہ کے نگرانی میں بے نظیر چوک شاہی پولو گراونڈ سے ریلی نکالی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز اے سی آفس میں 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی ہائی سکو ل مین گیٹ پر پہنچ کر5 منٹ خاموشی اختیار کی جائیگی اور ریلی اتحاد چوک پہنچ کر اختتام پزیر ہوگی، جبکہ اتحاد چوک پر جلسہ ہوگا، مقررین بھارت کے جابرانہ قبضہ کے خلاف احتجاج کریں گے اور کشمیر ی عوام پر بے جا ظلم و تشدد کی مزمت کرتے ہوئے کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کر یں گے، ریلی میں مختلف محکموں کے سرکاری آفیسران بھی شریک ہوں گے اس کے علاوہ سرکاری و نجی سکولوں کے طلبا، بوائے سکاوٹس، سول سوسائیٹی سے تعلق رکھنے والے عمائدین بھی ریلی کا حصہ بنیں گے ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر)اسامہ مجید چیمہ اور اسسٹنٹ کمشنر گلگت علی احمد کریں گے۔ریلی بے نظیر چوک، صدر بازار، راجہ بازار، گھڑی بازار سے گزرتے ہوتے ہوئے اتحاد چوک پہنچے گی، ریلی کے شرکا مختلف سرکاری ادارے یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں بینرز، پلے کارڈز بھیااٹھا رکھیں گے اور کشمیری عوام کے حق میں نعرے بھی لگائیں گے
