سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی انتہائی افسوس ناک ہے،انور سیف اللہ خان

Spread the love

امت مسلمہ کی زمہ داری ہے کہ وہ اس پر ٹھوس اور جارحانہ موقف آپنائے۔ سابق وفاقی وزیر

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی انتہائی قابل مذمت و افسوس ناک ہے انہوں نے کہا قرآن مجید ہماری اساس اور بنیاد ہے قرآن مجید کی بے حرمتی کوئی مسلمان براشت نہیں کر سکتا۔ سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان نے بین الاقوامی اردو گلوبل میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ اور تمام امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ سویڈن حکومت سے مطالبہ ہے کہ قران مجید کی بے حرمتی میں ملوث ملغون کو سخت سزا دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں